ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس پی لڑے گی ہماچل اسمبلی کا انتخاب

ایس پی لڑے گی ہماچل اسمبلی کا انتخاب

Tue, 17 Oct 2017 10:47:14    S.O. News Service

لکھنو،16؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پارٹی سماجوادی پارٹی ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار اتارے گی۔ایس پی ترجمان راجندرچودھری نے بتایا کہ پارٹی کے چیئرمین اکھلیش یادو نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخاباتی میدان میں اپنی پارٹی کے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس الیکشن کے امیدواروں کی لسٹ بنانے کا کام شروع ہوگیاہے۔ساتھ ہی مختلف اکائیوں کے انچارج بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ چودھری نے بتایا کہ ہماچل پردیش میں اسمبلی کی68 سیٹوں کیلئے9؍ نومبر کو انتخابات ہونے ہیں۔


Share: